ابنا: شام کے ڈاریکٹر کی بنائی ہوئی فلم " ریت کا بادشاہ " کہ جو سعودی عرب میں بادشاہی نظام کے بانی " ملک عبدالعزیز " کی زندگی پر بنائی گئی ہے، نے ملک عبدالعزیز کے بیٹے اور اس وقت کے سعودی فرمان روا " ملک عبداللہ " کے سوتیلے بھائی شہزادہ " طلال بن عبدالعزیز " کی صدائے احتجاج بلند کردی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق اس سعودی شہزادے نے کہا ہے کہ ریاض اس ملک کی کھل کر مخالفت کرتا ہے اور فلم " ریت کا بادشاہ " کو سعودی عرب کے بانی " ملک عبدالعزیز " کی توہین کے مترادف سمجھتا ہے۔ سعودی عرب کے شہزادہ طلال بن عبدالعزیز نے اس فلم کے ڈاریکٹر " نجدت انزور" کو اپنے والد اور سعودی عرب کے بانی " ملک عبدالعزیز " پر بنائی جانے والے فلم پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کو " جہاد نکاح " کا ڈاریکٹر قرار دیا۔ عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن فیصل بن ترکی بن عبداللہ بن محمد بن سعود ، معروف بہ ملک عبدالعزیز اور ابن سعود ، سعودی عرب کی سرزمین میں آل سعود بادشاہی نظام کا بانی سمجھا جاتا ہے۔ طلال بن عبدالعزیز نے تاکید کی ہے کہ بشار اسد کو اپنے ایک مشترکہ دوست کے ذریعے یہ پیغام پہنچایا ہے کہ وہ اس فلم کو ریلیز ہونے سے روکے۔ سعودی عرب کے ارب پتی شہزادے ولید بن طلال کے والد " طلال بن عبدالعزیز " نے سماجی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں اس شامی ڈاریکٹر پر اپنے شدید غم وغصہ کا اظہارکیا اور کہا کہ " نجدت انزور " نے " ریت کا بادشاہ " سے قبل بھی متنازع ڈرامے و فلمیں بنائی ہیں۔ یہ سعودی شہزادہ کہ جو آل سعود میں نئے افکار و نظریات کا بانی سمجھا جاتا ہے نے مزید کہا کہ " نجدت انزور " کی نئی فلم عوام کے غم و رنج میں اضافے کے علاوہ کوئی اور پیغام کی حامل نہیں ہے۔ سعودی شہزادے نے یہ کام پسپائی کی طرف ایک اور قدم ہے کیونکہ یہ فلم لندن میں بری طرح فلاپ ہوگئی ہے۔ طلال بن عبدالعزیز نے مزید کہا کہ سعودی عرب کو ماضی میں بارہا میڈیا کی دشمنانہ یلغار کا سامنا رہا ہے اور سنیما گھروں میں بھی سعودی عرب کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کے خاطر خواہ نتائج برامد نہیں ہونگے اور سعودی عرب عالم اسلام و عالمی برادری میں اپنی ساکھ قائم رکھے گا۔ سعودی عرب کے اس شہزادے نے ایک مرتبہ پھر اس بات کو دہرایا کہ ریاض ، سعودی عرب کے بانی " ملک عبدالعزیز " پر بنائی جانے والے اس فلم کی شدید الفاظ میں مخالفت کرتا اور مطالبہ کرتا ہے کہ شام کے حکام اس بحرانی صورت حال میں اس فلم کی نمائش پر فوری طور پر پابندی عائد کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 487966
شام کے ڈاریکٹر کی بنائی ہوئی فلم " ریت کا بادشاہ " کہ جو سعودی عرب میں بادشاہی نظام کے بانی " ملک عبدالعزیز " کی زندگی پر بنائی گئی ہے، نے ملک عبدالعزیز کے بیٹے اور اس وقت کے سعودی فرمان روا " ملک عبداللہ " کے سوتیلے بھائی شہزادہ " طلال بن عبدالعزیز " کی صدائے احتجاج بلند کردی ہے۔